اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج نندوربار میں یومِ آئین منایا گیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 29, 2025
0
share
نندوربار (اکرام قادری) ضلع کا مشہور تعلیمی ادارہ اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں مورخہ 27 نومبر 2025 کو یومِ آئین منعقد کیا گیا۔ یومِ آئین کے موقع پر اسکول میں مختلف پروگرام اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا. جس میں تقاریر ، مضمون نویسی ، پوسٹر بنانا ، کوئز اور ڈرامے شامل تھے ڈرامے میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا کردار ادا کرنے والا طالبِ علم پنجاری ریحان نے اپنی اداکاری سے ہرکسی کا دِل جیت لیا. جماعت پنجم تا دواز دہم ہر جماعت کے طلباء و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ یومِ آئین منایا اور آئین کے احترام کا عہد بھی لیا۔ طلبہ کی تمام سرگرمیوں و پروگرام کی کامیابی کے پیچھے اسکول کے سبھی اساتذہ کی انتھک محنت و کوششیں شامل تھیں۔ اِس موقع پر اسکول کے فعال صدرِ مدرس خان فیاض سر، نائب صدر مدرس قمر رضا سر اور نگراں پنجاری خالد سر نے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔