اکولہ ، احمد نگر کے رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ معاملہ , آج کی سماعت ملتوی، نئی تاریخ 12 جنوری 2026 مقرر
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 12, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) احمد نگر کے رکنِ اسمبلی سنگرام ارون جگتاپ کے سولہاپور میں دیے گئے مبینہ اشتعال انگیز اور بھڑکاؤ بیان کے خلاف دائر فوجداری شکایت پر آج اہم سماعت مقرر تھی، تاہم عدالت میں کام کے دباؤ اور معزز جج صاحبان کی مصروفیات کے باعث معاملے کی شنوائی نہ ہو سکی اور سماعت کو ملتوی کر دیا گیا۔ اب اس کیس کی اگلی تاریخ 12 جنوری 2026 طے کی گئی ہے۔ یہ شکایت سماجی کارکن جاوید ذکریا نے سینئر فوجداری ماہر ایڈوکیٹ نجیب شیخ کے ذریعے داخل کرائی تھی، جسے عدالت پہلے ہی فوجداری MCA کے طور پر قبول کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو ہوئی گزشتہ سماعت میں معزز جج این۔ اے۔ شرما (پانچویں معاون جج) نے شکایت گزار جاوید ذکریا کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے اس کا تصدیقی عمل بھی مکمل کیا تھا۔ امکان ہے کہ آئندہ سماعت میں گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے، جن کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کا تعین ہوگا۔