گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے اہم زمہ دار خاموش خدمت گار،ایک عظیم خادم علاو الدین انصاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 02, 2025
0
share
ضیاء الرحمن مسکان بھائی میں اب جی نہیں پاؤنگا رات کے آخری پہر آخری الفاظ کہتے ہوئے آنکھیں نم ہوگی بیوی بچوں اور بھائی بہنوں کی خیریت دریافت کی۔ گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے اہم زمہ دار خادم خاموش خدمت کا ایک عظیم خادم ستارہ ٹوٹ کر ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگیا۔ رمضان پورہ کلشوم اشرفی مسجد کے پاس کی مشہور و معروف شخصیت نشار احمد کے فرزند جمیل احمد _ نظام الدین کے بھائی _ حافظ حسنین اور سہیل انجم کے والد گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے اہم زمہ دار مخلص ساتھی علاؤالدین انصاری صاحب نے ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد گھر میں دورانِ علاج مختصر سی علالت کے بعد داعیٔ اجل کو لبیک کہا اور اپنے اہل گلستان کو روتا بلکتا سسکتا چھوڑ کر اللہﷻ کی جوارِ رحمت میں دارِ بقاء و قرار کیجانب کوچ کر گئے...! اِنّا ِللہِ وَاِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون جنازہ... صبح ساڑھے 11 بجے کلشوم اشرفی مسجد کے پاس عائشہ نگر قبرستان لے جایا جائے گا۔ ان شاءاللہ یہ پُھول اپنی لطافَت کی داد پا نہ سکا کھِلا تو ضرور مگر کھُل کے مُسکرا نہ سکا مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے روح رواں و زمہ داران میں سے ایک بہت اہم ستون اہم زمہ دار تھے معصوم بچوں کے گمشدہ ہونے پر ان کی تلاش کیلئے ہمیشہ کوشہ رہتے تھے ملنے والے بچوں کو ان کے والدین تک پہنچانے میں پوری رہنمائی فرماتے تھے ہزاروں بچوں کو ان کے والدین تک پہنچانے والے ہر سماجی خدمات میں حصہ لیتے تھے مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب انتہائی ملنسار و مخلص تھے محنتی خوش گفتار و خوش مزاج تھے لوگوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب کا سایہ اتنے مختصر سے وقت میں گھر والوں کے سر اٹھ جانا قیامت صغریٰ سے کم نہیں مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب اُس داعی اجل کو لبیک کہہ جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا ناممکن ہے اس رنج و غم و اندوہ کی گھڑی میں ضیاء الرحمن مسکان گروپ _ گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں _ ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ مولانا کمپاؤنڈ مالیگاؤں گھر والوں کے رنج غم و دکھ میں برابر کے شریک رہتے ہوئے بارگاہ الہٰی میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم علاؤالدین انصاری صاحب کی حیاتی کے تمام چھوٹے بڑے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور مرحوم کی قبر کو نور سے منور کردے اور مرحوم پر منکر نکیر کے سوال آسان فرمائے صراط مستقیم پر بجلی کی طرح گزار دے اور آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی عزت والی زندگی عطاء فرمائے اور متعلقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ثم آمین یا رب العالمین . شریکان غم ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ (مولانا کمپاؤنڈ) للّٰہِ چیڑیٹیبل فاؤنڈیشن مالیگاؤں گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ شفیق آرگن گروپ رمضان پورہ منا ممبر گروپ رمضان پورہ سلام چاچا گروپ نیا اسلام پورہ ادارہ ستارہ⭐ ہند گولڈن نگر عضباء ایجوکیشنل سوسائٹی رونق آباد _مالیگاؤں نعمان فاؤنڈیشن رمضان پورہ