زندہ دلان حیدرآباد کے سالانہ اجلاس میں مالیگاؤں مہاراشٹر سے ڈاکٹر مبین نذیر و رضوان ربانی سر کی شرکت
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 06, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 7 دسمبر زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقریبات ٢٠٢٥ء کے نثری اجلاس میں مالیگاؤں شہر سے ڈاکٹر مبین نذیر (پروفیسر سٹی کالج) اور رضوان ربانی صاحبان کی شرکت مالیگاؤں و مہاراشٹر کے ادبی و تعلیمی حلقوں کے لیے باعثِ صد افتخار ہےـ
عیاں رہے کہ زندہ دلان ِ حیدرآباد کی سالانہ تقریبات 7 دسمبر 2025 بروز اتوار بمقام جانکی پرشاد ہال، انوارالعلوم کالج، ملے پلی، حیدرآباد میں منعقد کی گئی ہےـ
جس کا پہلا اجلاس صبح گیارہ تا ایک بجے اور دوسرا اجلاس ایک تا ڈھائی بجے ہوگاـ بڑی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ دوسرے اجلاس میں بطورِ مزاح نگار شہر عزیز مالیگاؤں سے ڈاکٹر مبین نذیر صاحب بھی مدعو ہیں ـ علاوہ ازیں ڈاکٹر فرزانہ فرح (بھٹکل) ڈاکٹر علیم خان فلکی (حیدرآباد) ڈاکٹرگل رعنا (حیدرآباد) بھی اپنے مزاحیہ مضامین کے ساتھ مدعو ہیں ـ اس سے قبل بھی شہر عزیز مالیگاؤں کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ یہاں کے ادباء و شعراء اردو زبان و ادب کی ترقی ترویج و اشاعت میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرتے رہے ہیں ـ اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے نئی نسل کے نوجوان قلم کاران میں ڈاکٹر مبین نذیر صاحب کی بطورِ مزاح نگار زندہ دلان حیدرآباد کے سالانہ اجلاس میں شرکت باعثِ عز و شرف ہے اور مالیگاؤں کے ادبی وقار کو مزید بلند کرنے والی ہے ـ ہم ڈاکٹر مبین نذیر اور رضوان ربانی صاحبان کے اس علمی، ادبی و تعلیمی سفر پر عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ـ صدر و اراکین اردو رائٹرس کونسل مالیگاؤں، انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں، ادارۂ نثری ادب، انجمن محبانِ ادب، زندہ دلان مالیگاؤں، مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، آل انڈیا آئڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن(آئیٹا) مالیگاؤں آرٹس اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن، اسکس لائیبریری ٹرسٹ، عوامی فنکاران گروپ و ادبی کنبہ مالیگاؤں