ڈاکٹر علّامہ اقبال اردو ہائی اسکول ریسوڑ میں تعلیمی سیر کا کامیاب انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
دسمبر 18, 2025
0
share
واشم( محمد شاکر ہمدرد) ڈاکٹر علّامہ اقبال اردو ہائی اسکول کی تعلیمی سیر مورخہ 16 دسمبر 2025 کو تعلیمی سیر ناگپور کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسکول کے صدر جناب کبیر محسن صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سیر کے دوران ہر مقام کا بغور مطالعہ کریں اور تعلیمی سیر کے مقاصد کو حاصل کریں۔
اگر دوران سیر ممکن ہوتو آنکھوں دیکھا حال اپنی اپنی بیاض میں قلم بند کریں۔ اس تعلیمی سیر سے آپ اپنے آپ میں کچھ نیامحسوس کرے گے تعلیمی سیر میں شریک ہونے والے طلبہ کو اسکول کے سیکریٹری جناب وقارمحسن صاحب، پرنسپل جناب ضمیر احمد خان، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اور یہ تعلیمی سیر ناگپور کے لیے روانہ ہوئی۔
تعلیمی سیر ہائی اسکول کے اساتذہ محمد ذاکر، محمد صادق، نصیر احمد اور جویریہ ثمرین کی نگرانی اور رہنمائی میں ناگپور پہنچی۔ جماعت پانچویں تا جماعت دہم سے کل 40 طلباء و طالبات اس تعلیمی سیر میں شریک ہوئے ۔
اس دو روزہ تعلیمی سیر کے پہلے روز ناگپور میں رمن سائنس سینٹر، تاج باغ، امول ڈری انڈسٹری اور میٹرو ٹرین کا مشاہدہ کیا، اس کے بعد واپسی کے سفر میں دوسرے روز ضلع وردھا کے سیواگرام میں باپو کی کوٹیاں کی سیر کا مزہ لیا ۔ الحمدُللہ طلباء و طالبات دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طئے شدہ مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوئے 17 دسمبر 2025 کو رات گیارہ بجے کامیابی کے ساتھ اسکول ہذا پہنچے اور اپنے اپنے والدین و سرپرست کے ساتھ ایک عزم کے ساتھ اپنے گھر لوٹے۔ معلوم ہو کہ امسال اسکول ہذا 25 سالہ تعلیمی سفر کے مکمل ہونے پر 25 سالہ جشن منارہا ہے۔ امسال 25 سالہ جشن کے چلتے اب تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد گزشتہ سے کچھ الگ انداز سے کیا جاچکا ہے ۔ اب صرف سہ روزہ ادبی و ثقافتی تقریب ہر سال کی طرح امسال بھی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ جس میں ایک جشن 25 سالہ میگزین کا اجراء ہونا ہے جس کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ یہ میگزین جشن 25 سالہ کا سنگ میل ثابت ہوگی۔ (ان شاء اللہ)