پدم شری ڈاکٹر وی بھی کولتے کالج کے این سی سی آفیسر محمد جاوید سر کو مثالی ایوارڈ سے نوازا گیا
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 10, 2026
0
share
ملکاپور:( محمد احسان سر ) پدم شری ڈاکٹر وی بھی کولتے کالج آف انجینئرنگ، ملکاپور، کے این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ محمد جاوید سر کو ان کے شاندار کارکردگی کے لیے 'آئیڈیل این سی سی آفیسر ایوارڈ' سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ انھیں سب ڈویژنل آفیسر رامیشور پوری کے ہاتھوں یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں پیش کیا گیا. اس موقع پر پروگرام میں کھام گاؤں کے صدرِ بلدیہ اپرنا فنڈکر، سابق ایم ایل اے دلیپ کمار سانندا، سینئر پولیس افسران اور مختلف شعبوں کے معززین بڑی تعداد میں خصوصی طور سے موجود تھے۔ لیفٹیننٹ محمد جاوید سر نے این سی سی کے تحت خون عطیہ کیمپوں ، صاف صفائی مہم کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی میں نمایاں کام انجام دیا ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، چھترپتی شیواجی مہاراج اور نیتا جی سبھاش چندر بوس و دیگر ممتاز سماجی مصلحین و مجاہدین آزادی کے افکار کی وراثت کو طلبہ تک پہنچا کر حب الوطنی، نظم و ضبط اور سماجی خدمات کی اقدار کو ابھارنے میں گراں قدر کام سرانجام دیا. صدر گیان دیو پاٹل، سکریٹری ڈاکٹر اروند کولتے، خزانچی سدھیر پانچپانڈے، پرنسپل ڈاکٹر انیل کھرچے اور ایڈمنسٹریٹو ڈین ڈاکٹر یوگیش کھرچے کی خاص موجودگی میں لیفٹیننٹ محمد جاوید کی خوبیوں و مہارتوں اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور ایوارڈ ملنے پر انھیں مبارکباد پیش کی گئی.