مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کا سوالیہ پرچہ میں غلطی پر سخت نوٹس، بورڈ کو کیا میمورنڈم روانہ دسویں جماعت کے اردو زباندانی مضمون میں طباعتی ، تکنیکی خامی
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 23, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم۔ اے۔ غفار نے مورخہ 23 فروری 2026 کو ایک اہم میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے 20 فروری 2026 کو منعقدہ دسویں جماعت کی سالانہ امتحان کے اردو پرچہ میں پائی گئی غلطی پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔
یہ میمورنڈم مہاراشٹر راجیہ مادھیمک و اُچّ مادھیمک شکشن منڈل، پونے کے صدر و سکریٹری کے نام ارسال کیا گیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اردو اول زبان کے پرچہ میں شائع شدہ طباعتی و معنوی غلطی کے باعث طلبہ کو نقصان نہ پہنچے اور متعلقہ سوال کے لیے تمام طلبہ کو ایک اضافی نمبر دیا جائے۔
میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ 20 فروری 2026 کو منعقدہ دسویں جماعت کے اردو (اول زبان) کے پرچہ میں گرامر کے سوال نمبر 4 (ا) 2 میں ’’درج ذیل محاوروں کو اپنے جملے میں استعمال کیجئے‘‘ کے تحت ایک محاورہ غلط طور پر شائع ہوا، جس سے طلبہ میں الجھن پیدا ہوئی۔ تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ سوالیہ پرچہ کی اس غلطی کی وجہ سے طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے اور ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوا، لہٰذا انصاف کے تقاضے کے تحت اس سوال کا ایک مکمل نمبر تمام طلبہ کو دیا جانا چاہیے۔ ایم۔ اے۔ غفار نے اپنے میمورنڈم میں بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام ڈویژنل بورڈز کو ہدایت جاری کرے تاکہ اردو میڈیم کے کسی بھی طالب علم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ سوالیہ پرچوں کی طباعت کے وقت خصوصی احتیاط برتی جائے تاکہ ایسی غلطیوں کی تکرار نہ ہو۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ریاست بھر میں اردو اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور تعلیمی و لسانی مسائل پر سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ تنظیم کی جانب سے اس اقدام کو طلبہ کے مفاد میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا