کھام گاؤں ، ننھی کلیوں کا ایمانی جذبہ شکیل جمعدار کی نواسیوں نے رکھا پہلا روزہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 03, 2026
0
share
کھام گاؤں(واثق نوید) ماہِ رمضان المبارک کی روح پرور ساعتوں میں جہاں بڑے عبادت و ریاضت میں مصروف ہیں، وہیں ننھے معصوم بچوں کا شوقِ عبادت بھی قابلِ دید ہے۔ شہر کے معروف سماجی ، صحافتی ،شخصیت شکیل جمعدار (لوک اپچار) کی دو ننھی نواسیوں نے کم سنی میں پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور علاقہ میں مسرت کی لہر دوڑا دی۔
حورین زینب شیخ عمران (عمر 7 سال، ساکن پیپل گاؤں راجہ) اور زین خان عرفان خان (عمر 6 سال، ساکن ملکاپور پور) نے رمضان المبارک کے چوتھے دن 22 فروری کو پورا دن روزہ رکھ کر اپنی دینی وابستگی اور شوقِ عبادت کا عملی مظاہرہ کیا۔ گھر کے بزرگوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور افطار کے وقت خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچوں نے خوش دلی اور جوش و خروش کے ساتھ روزہ مکمل کیا۔ اس موقع پر رشتہ داروں اور احباب نے ننھے روزہ داروں کو دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔
یقیناً ایسے مناظر رمضان المبارک کی برکتوں اور اسلامی تربیت کے حسین عکس پیش کرتے ہیں۔