آج صبح دس بجے کئی مدارس کے سرپرست و ذمہ دار اور تبلیغی جماعت کے پرانے کارکن جناب الحاج عبد الرحمن ( 62 ) نمبر والے کی وفات کی اطلاع ملی۔ یقیناً ان کی رحلت شہر مالیگاؤں کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ تبلیغی جماعت کے کاموں کو منظم کرنے کے سلسلے میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ متعدد مساجد اور مدارس کے بھی وہ ذمّہ دار تھے۔ سن 1934 میں ان کی پیدائش ہوئی اس لحاظ سے انھوں نے لمبی عمر پائی شمسی سال کے اعتبار سے 92 سال اور ھجری سال کے اعتبار سے 95 سال کی عمر میں وفات پائی۔ نماز باجماعت کا اہتمام اور ذکر و تلاوت کی عادت ان کی بڑی خوبی تھی کارخیر میں خرچ کرنے کی عادت بھی لائق تقلید تھی وہ ایک معروف صنعتی گھرانے کے سرپرست بھی تھے ضعف و کمزوری اور پیرانہ سالی کے باوجود ان کی ہمت قابل دید تھی تقریباً تین سال پہلے ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات ہوئی اس کے بعد سے برابر صحت میں انحطاط بڑھتا گیا اور آج وہ اللہ کو پیارے ہوگئے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ غم کے اس موقع پر وفاق المدارس و المکاتب مالیگاؤں کے ذمّہ داران ان کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حاجی صاحب کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔