شیگاؤں ، آٹو رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی شاندار کامیابی، شہر کا نام روشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 12, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) شیگاؤں کے ایک محنت کش آٹو رکشا ڈرائیور کے فرزند سید ایان سید انور نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے شہر کا نام روشن کیا ہے۔
اپنی محنت، لگن اور عزم کے بل پر حاصل کی گئی اس کامیابی نے یہ ثابت کردیا کہ بلند حوصلے انسان کو ہر مشکل پر کامیابی دلاتے ہیں۔
اس موقع پر سو. گجانن دادا پروشوتم پاٹل نگر پریشد اردو ہائی اسکول، شیگاؤں کے صدر مدرس انصاری محمد آصف سر اور اساتذہ نے سید ایان کے گھر پہنچ کر ان کی گلپوشی کی، مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آفتاب عالم خان سر، امین خان سر، اقبال پٹیل سر، ساجد پٹیل سر اور اعجاز خان سر بھی موجود تھے۔ سید ایان کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک بہترین مثال اور تحریک قرار دی جارہی ہے۔