شعری جواہرات اور ضرب الامثال محمد رمضان فیمس کی تالیف کردہ کتاب کی تقریب اجرا صدارت - عالی جناب شیخ یونس عیسیٰ صاحب۔ اجرا بدست۔ عالی جناب ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب۔ نظامت عالی جناب رضوان ربانی صاحب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 06, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) معروف ادیب محمد رمضان فیمس کی تالیف کردہ کتاب "شعری جواہرات اور ضرب الامثال" کی تقریب اجرا 6 جون 2026 بروز سنیچر رات 10 بجے حج ٹریننگ سینٹر، اسکول نمبر 1، قدوائی روڈ، مالیگاؤں میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت عالی جناب شیخ یونس عیسیٰ صاحب فرمائیں گے جبکہ کتاب کا اجراء شہر عزیز کی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آئے گا۔ نظامت کے فرائض عالی جناب رضوان ربانی صاحب انجام دیں گے۔ تاثرات پیش کرنے والوں میں محترم جناب جمیل کرانتی، ڈاکٹر سعید احمد فارانی، ڈاکٹر پروفیسر عبد الماجد، عبد الحلیم صدیقی اور پروفیسر رضوان خان صاحبان شامل ہیں۔ تمام اہل ذوق، ادب دوست اور محبان اردو سے شرکت کی درخواست ہے۔ الداعیان- شاہد اقبال، ڈاکٹر پروفیسر عبد الماجد، ڈاکٹر ساجد رمضان، ذکی اقبال، انیس الرحمن، احسان الحق صاحبان