کھام گاؤں ، محبوب نگر میں مبینہ ناجائز قبضہ اور غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 06, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے محبوب نگر علاقہ میں واقع گھر کل میں بعض خواتین کی جانب سے مبینہ طور پر ناجائز طریقے سے قبضہ اور غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات پر مقامی ذمہ داران اور شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں نگر پریشد کے چیف افسر اور شیواجی نگر شہر پولس اسٹیشن کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مقام پر ہونے والی مبینہ سرگرمیوں کی وجہ سے علاقے کا ماحول متاثر ہورہا ہے اور مقامی شہریوں خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذمہ داران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہ سکے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں بلا امتیاز مذہب و ملت مرد و خواتین موجود تھے، جنہوں نے متحد ہوکر انتظامیہ سے جلد از جلد کارروائی کی اپیل کی۔ شہریوں نے واضح کیا کہ علاقے کے امن اور سماجی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے معاملات پر سخت قدم اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔