پولیس نے 104 گم شدہ موبائل فون برآمد کر کے لوگوں کے حوالے کئے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 25, 2026
0
share
تاثیر 25 جولائی۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن پلامو، 25 جولائی: جھارکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر کی ہدایات پر پلامو پولیس نے گمشدہ موبائل فون کی برآمدگی کے لیے آپریشن مسکان چلایا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کپل چودھری کی ہدایت پر گزشتہ دو ماہ کے دوران ضلع کے 19 تھانہ علاقوں سے کل 104 گمشدہ موبائل فون برآمد کیے گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ ڈی جی پی تداشا مشرا کی ہدایت کے مطابق، میدینی نگر کے پولیس دفتر میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کرکے ان کے حقیقی مالکان کو موبائل فون سونپے گئے ۔ اس موقع پر چین پور تھانہ کے انچارج لال جی، چھتر پورتھانہ کے انچارج سوربھ چوبے، ترہسی کے راجیش رنجن، رام گڑھ تھانہکے انچارج اوم پرکاش شاہ اور دیگر اسٹیشن انچارج موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ریہلا تھانے کے انچارج نے سب سے زیادہ 14 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ شہر تھانہ انچارج نے 10 اور صدر تھانے کے انچارج نے 9 موبائل فون برآمد کیے۔