لونار ، محمد توفیق قریشی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شہر صدر نامزد
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 24, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی اجیت پوار) نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے محمد توفیق قریشی کو لونار شہر صدر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اعلان ضلع صدر ایڈوکیٹ ناظر قاضی نے پارٹی کی جائزہ نشست کے دوران کیا، جبکہ انہیں تقرری نامہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ ناظر قاضی نے نومنتخب شہر صدر محمد توفیق قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی فکر و نظریات کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے، تنظیم کو نچلی سطح تک مستحکم کرنے اور کارکنان کو متحد رکھنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد توفیق قریشی کی قیادت میں لونار میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ محمد توفیق قریشی نے اس اعتماد پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنان کو ساتھ لے کر پارٹی کو عوامی سطح پر مضبوط بنانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے متعدد عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ پارٹی کارکنان نے محمد توفیق قریشی کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں لونار شہر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی اور کارکنان میں مزید جوش و خروش پیدا ہوگا۔