`افتتاحی تقریب برائے`دارالافتاء۔ زیر اہتمام ۔جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مالیگاؤں عزائم کی کامیابی کی طرف ایک قدم اور
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 24, 2026
0
share
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہر پر آشوب دور میں امت کی قرآن و سنت کی روشنی میں صحیح رہنمائی کا فریضہ علمائے امت نے ہی انجام دیا ہے۔ عصر حاضر میں جبکہ سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے نام نہاد مصلحین کا طوفان آیا ہوا ہے. ضروری ہے کہ علمائے دین امت کی دینی رہبری کے لیے حسب موقع سر گرم عمل رہیں۔
موجودہ زمانے میں امت کی اصلاح اور صحیح راہنمائی کا ایک مؤثر اور نہایت کار آمد ذریعہ دار الافتاء ہے۔
جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مالیگاؤں کے عزائم کی سرفہرست میں دار الافتاء کا قیام بھی ہے۔
علاقہ کی دینی ضروریات کے پیش نظر الحمدللہ عزائم کی کامیابی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے مورخہ 26 جولائی 2026 ء مطابق ۱۱ صفر المظفر ۱۴۴۸ بروز اتوار بعد نماز عشاء فوا احاطه دارالعلوم مالیگاؤں میں شہر دھولیہ کی معروف شخصیت حضرت مولانا مختار سعید صاحب مدنی دامت برکاتہم
(شیخ الحدیث مدرسہ فلاح دارین دھولیہ) کے دست با برکت سے دار الافتاء کا قیام عمل میں آئے گا ان شاء اللہ۔
نیز اس موقع پر حضرت والا کا گراں قدر خطاب بھی ہو گا۔ بتاریخ :- 26 جولائی 2026ء ، 11 صفر المظفر 1448ھ بروز اتوار
بعد نماز عشاء فورا بمقام :- جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مالیگاؤں ، گلشن یاسین ، گرنا روڈ زیر سرپرستی :- *حاجی عبدالرحیم سیٹھ ریشم والے ، حاجی اقبال سیٹھ ریشم والے* زیر صدارت :- *حضرت مولانا مفتی سراج احمد صاحب ملی قاسمی دامت برکاتہم* ( صدر مفتی دارالافتاء معہد ملت ) لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس بابرکت موقع پر مع دوست و احباب شرکت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ الداعیان :- جمیع اساتذہ ، طلبہ و ارکان جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مالیگاؤں