مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے ذمہ داران نے NEET 2026 کامیاب طالب علم کی حوصلہ افزائی کی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 24, 2026
0
share
مالیگاؤں: مورخہ 20 جولائی 2026 بروز پیر بعد نماز مغرب مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار چیئرمین جناب حسین اختر صاحب اور سی ای او ڈاکٹر سید شعیب ہاشمی صاحب نے شہر مالیگاؤں میں NEET 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عمرین عبداللہ مبین احمد کی حوصلہ افزائی کی۔
اکیڈمی کے ذمہ داران سینئر صحافی عبدالحلیم صدیقی اور سلیم خان سر پیلا پھیٹا کی رہنمائی میں اپنے احباب کے ہمراہ ڈاکٹر مبین نذیر کی رہائش گاہ "گلشن عائشہ" پہنچے۔ وہاں انہوں نے حافظ عمرین عبداللہ کو اس ممتاز کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنے مفید مشوروں کے ساتھ دعاؤں سے بھی نوازا۔
اس پروقار تقریب کے انعقاد میں محمد آمین اور حافظ محمد یاسین صاحبان کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔