ناندورہ ، عنایتیہ ہائی اسکول میں پیرنٹس میٹنگ، طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی زور
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 24, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) عنایتیہ ہائی اسکول و جونیئر کالج، ناندورہ میں پیر، 20 جولائی 2026 کو والدین اور اساتذہ کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینے اور طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے ایک کامیاب پیرنٹس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی۔پیرنٹس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی پرنسپل ثمینہ باجی، عبدالجاوید سر، سید ارشد سر، غازی خان سر، اظہر سر، ہاجرہ باجی اور مصور جمال سر نے والدین کو بچوں کی تعلیم، کردار سازی اور دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔ مقررین نے کہا کہ بچوں کی بہترین نشوونما کے لیے والدین اور اساتذہ کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ اگر گھر اور اسکول یکساں انداز میں بچوں کی رہنمائی کریں تو وہ نہ صرف تعلیمی میدان میں کامیاب ہوتے ہیں بلکہ ایک ذمہ دار اور باکردار شہری بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی روزمرہ تعلیمی سرگرمیوں، مطالعے، حاضری اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور گھر میں ایسا ماحول فراہم کریں جو علم، اخلاق اور دینی اقدار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں والدین نے طلبہ کی تعلیم، امتحانات، نظم و ضبط اور تربیت سے متعلق مختلف سوالات اور تجاویز پیش کیں۔ اساتذہ اور پرنسپل نے اطمینان بخش جوابات دیتے ہوئے والدین کے مشوروں کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ ادارہ طلبہ کی معیاری تعلیم اور ہمہ جہت تربیت کے لیے مسلسل کوشاں رہے گا۔ پروگرام خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ والدین نے اس مفید اقدام کو سراہتے ہوئے ادارے کی تعلیمی اور تربیتی خدمات کی بھرپور تعریف کی اور آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ x