بہادری اور جانبازی کا ثبوت دینے والے CRPF جوان جاوید احمد کو اعزاز
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 17, 2026
0
share
مالیگاؤں ۔ ( نمائندہ شامنامہ) یوم آزادی کے اس موقع پر وطن عزیز اپنے جانبازوں کی خدمات پر نازاں اور شاداں ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ملک کی خدمت میں بے مثال ہمت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے CRPF جوان جاوید احمد کو شمالی مہاراشٹر کے اہم ضلع جلگاؤں میں وہاں کے رابطہ وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر رابطہ وزیر نے جاوید احمد کی بہادری ، قربانی اور ملک کے تئیں ان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اسے عصر حاضر میں نو جوانوں کے لئے باعث مثال قرار دیا۔
واضح رہے کہ CRPF میں اپنی خدمات انجام دینے والے جاوید احمد نے جموں کشمیر کے بار ہمولہ ضلع میں دہشت گردوں کا انتہائی بہادری اور پامردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جانبازی کا ثبوت دیا۔
مسلسل گولہ باری اور شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا فرض نبھایا اور اپنی گاڑی کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔ اس حملے میں اُن کے بائیں ہاتھ میں شدید چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہوئے، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں باری اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
آج بھی وہ ملک کی خدمات اسی جذبے کے تحت انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی بہادری ، حب الوطنی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے مہاراشٹر گورو ایوارڈ اسکیم کے تحت انہیں 60 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی۔
گزشتہ روز جلگاؤں میں منعقدہ ایک پروگرام میں ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی گئی اور نوجوانوں کے لئے اسے مشعل راہ قرار دیا گیا۔ CRPF کے اس جوان
جاوید احمد کا تعلق مالیگاؤں سے بھی دیرینہ رہا ہے وہ یہاں کے معروف صنعت کار نسیم راکیل والے کے داماد ہیں۔
ان کی اس خدمات پر خاندان، رشتہ داروں اور خیر خواہوں، دوست و احباب کو فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا مستقبل مزید روشن رکھے اور خدمات کا دائرہ اسی طرح دراز رکھے۔ اس طرح کی تفصیل دی گئی۔