لونار ، 25 اکتوبر کو سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کوئز کے انعامی تقسیم کی تقریب مولانا عمرین محفوظ رحمانی بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 17, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید کی رپورٹ) طلبہ میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ سے واقفیت پیدا کرنے، اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور تعلیمی علم کے ساتھ دینی و سماجی شعور بیدار کرنے کے مقصد سے منعقدہ کوئز سیرت النبی 2026ء کے انعامی تقسیم کی تقریب اتوار، 25 اکتوبر 2026ء کو لونار میں منعقد ہوگی۔
اس تقریب میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری، شیخِ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔
ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیۃ علماء ہند، تعلقہ لونار کے مشترکہ اہتمام میں اس پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔
سیرت النبی کوئز کے ذریعے طلبہ کو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیاتِ طیبہ، اعلیٰ کردار، سماجی تعلیمات اور پیغامِ انسانیت سے واقف ہونے کا موقع ملا ہے۔
اس مقابلے کا بنیادی مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی تعلیمی و اخلاقی ترقی کو فروغ دینا اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں ان کی شخصیت سازی کرنا ہے۔
منتظمین نے طلبہ، سرپرستوں، اساتذہ، علمائے کرام، سماجی کارکنان اور دیگر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انعامی تقسیم کی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔