میونسپل کارپوریشن اردو اسکول نمبر 01 میں یوم ترغیب مطالعہ،اردو گھر وزٹ میزائل مین کو خراج عقیدت،سائنسی نمائش،کمشنر کے ہاتھوں انعامات
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 17, 2026
0
share
مالیگاؤں :15 اکتوبر یوم ترغیب مطالعہ کے ضمن میں میونسپل کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر ایک میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا یوم پیدائش نہایت اہتمام سے منایا گیا پانچویں تا ساتویں جماعت کے 200 طلبہ کو اردو گھر کی تعلیمی سیر کرائی گئی لائبریری اسٹڈی سینٹر اور اڈیٹوریم کا معائنہ اور تجربہ دیا گیا۔
اردو گھر کے مینیجر جناب قمر الدین شیخ صاحب نے طلبہ کو اردو گھر کے متعلق معلومات دی آج ہی کے دن اسکول ہذا میں جماعت ششم الف کے طلبہ و طالبات نے سائنسی نمائش کا انعقاد کر کے اپنی تحقیقی رجحانات کو فروغ دیا،میونسپل کمشنر جناب رویندر جادھو صاحب نے ان معصوم طلبہ کے ذریعے بنائے گئے سائنسی پروجیکٹ کی خوب سراہنا کی اور حصہ لینے والے 30 طلبہ و طالبات کو میڈل سے نوازا۔
اسکول نمبر 01 کے فعال صدر مدرس صدر مدرس شفیق انور سر نے بتایا کہ آج کے دن مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی ترغیب پر طلبہ کو کہانی کی کتابیں اردو رسائل اور بچوں کا اخبار خیر اندیش تقسیم کیا گیا اور انہیں پابندی مطالعہ کی اہمیت بتائی گئی اسکول کے 900 طلبہ و طالبات میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور 20 طلبہ نے اردو اقتباس خوانی میں حصہ لے کر یوم مطالعہ کو اسم با مسمہ بنا دیا۔
اس بامقصد پروگرام میں میونسپل کمشنر رویندر جادھو صاحب نظیر پٹیل اے ڈی ائی صاحب ہاشم سر مشتاق رزاق سر آصف اوشکار سر اور عبدالحلیم صدیقی صاحب نے خصوصی وزٹ کی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں تمام طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اسکول کے تمام اساتذہ اور معلمات نے تیاری میں طلبہ کی رہنمائی فرمائی اخر میں تمام کلاسوں کے انفرادی گروپ فوٹو سیشن کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔