اکولہ، اصغر حسین جونیئر کالج کے طلبہ کی کھیلوں میں نمایاں کامیابی تین طلبہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے منتخب، محمد سہراب نے جیتا طلائی تمغہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 18, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) رتن لال پلاٹ، اکولہ کے کے۔ ایم۔ اصغر حسین جونیئر کالج کے طلبہ نے تائیکوانڈو، کراٹے اور باکسنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ جماعت بارہویں (سائنس) کے حافظ محمد عزیر کھاٹیک، شیخ حسین قریشی اور شیخ کامران قریشی کا قومی سطح کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر جنوری 2027ء میں نئی دہلی میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے انتخاب ہوا ہے۔ وہیں جماعت بارہویں (آرٹس) کے محمد سہراب محمد الیاس نے باکسنگ میں ڈویژنل سطح پر طلائی تمغہ جیت کر ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے جگہ بنائی۔ طلبہ کی کامیابی پر کالج میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ پرنسپل انتخاب عالم خان اور انچارج پروفیسر محمد رفیق نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ کھیلوں کے استاد پروفیسر شاہد اقبال خان نے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے آئندہ مقابلوں میں بھی بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ تقریب میں کالج کے اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ خبر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم نے ثناء نیوز کو اشاعت کے لیے فراہم کی۔