آل مالیگاؤں مسابقہ میں مدرسہ دارالقرآن امینیہ مسجد آزاد نگر مالیگاؤں کی اول اور دوم پوزیشن سے کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 21, 2026
0
share
الحمدللہ 20 اکتوبر 2026 مجلس ابناۓ قدیم مدرسہ اسلامیہ کے زیر اہتمام بنکر لانس نزد بڑا قبرستان مالیگاؤں میں عظیم الشان آل مالیگاؤں مسابقۂ اذان پارۂ عم سورۂ یس وسورۂ رحمن حفظکا انعقاد ہوا۔ جس میں الحمدللہ ثم الحمدللہ 46 مکاتب کے طلباء نے حصہ لیا اور مدرسہ دارالقرآن امینیہ مسجد آزاد نگر مالیگاؤں کے دو خوش نصیب طلباء نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی جس میں احمد محمد اصغر نے پارۂ عم سورۂ یس وسورۂ رحمن حفظ میں اول پوزیشن اور مسابقۂ اذان میں محمد سعد وسیم اکرم نے دوم پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ہم مدرسہ کے ذمہ داران واساتذہ کرام اور طلباء کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیکہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور مدرسہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقیات عطا فرمائے نظر بد سے حفاظت فرمائے آمین ثم آمین
منجانب خادمین مدرسہ دارالقرآن امینیہ مسجد آزاد نگر مالیگاؤں