ایک اہم سفر خاندیش کی وراثتوں کی طرف بھوپال کے سپرنٹینڈنٹ سینٹرل ایکسائز شمشیر خان کی آمد ازقلم۔۔ سلیم اختر۔ دھولیہ Salim Akhtar 9270497382
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 21, 2026
0
share
دھولیہ۔ خاندیش کی وراثتوں میں ایک اہم مقام تھالنیر کا قلعہ بھی ہے، جو شہردھولیہ سے 65 کلو میٹر کےفاصلےپرشیرپور کے قریب ہے۔۔
تقریبا ساڑھے چھ سو سال پہلے سن 1370 سے باقاعدہ فاروقی سلطنت کا آغاز ہواتھا اور سارےعلاقہءخاندیش میں فاروقی سلطنت قائم تھی۔ اس تھالنیر کے قلعے میں فاروقی سلطنت کے چار فرمانرواؤں کے مزارات آج بھی موجود ہیں (مگر انتہائی خستہ حالت میں ہیں) ان میں # پہلے ملک راجا فاروقی # دوسرے نسیم فاروقی # تیسرے عادل فاروقی اور #چوتھے مبارک خان فاروقی ان بادشاہوں کے مزارات ہیں۔ عالی جناب شمشیر خان صاحب جو بھوپال سے تشریف لائے تھے انہوں نے سروے کر کے پورے قلعے اور مزارات کا معائنہ کیا ان کے ساتھ میں شہر دھولیہ کے شیخ شہاب الدین صاحب، عبدالحفیظ سر(اینگلو اسکول)اور نجم الحسن صاحب بھی تھے ۔ انہوں نے برادران اسلام سے خصوصی درخواست کی ہے کہ اپنے اسلاف کے مزارات اور ان کی علامتوں اور وراثتوں کی نگرانی اور مرمت کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔ ورنہ آج کےحالات سےہم بخوبی واقف ہیں کہ اسلام اور مسلم دشمن تنظیموں کا طرز عمل کیا ہے۔۔۔۔