مالیگاؤں، مسجد سمکسیر میں فجر ترغیبی پروگرام کا 40 واں روز: مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی امامت، خطاب اور خصوصی دعا
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 19, 2026
0
share
مالیگاؤں: مسجد سمکسیر میں جاری 40 روزہ نمازِ فجر کا ترغیبی پروگرام الحمدللہ کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس بابرکت مہم کا 40واں روز 22 اکتوبر 2026 بروز جمعرات کو مکمل ہو رہا ہے۔ اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر شہر مالیگاؤں کی مایہ ناز علمی شخصیت، رکن شورہ، صدر مہاراشٹر مدرسہ بورڈ، صدر مالیگاؤں جمعیت علماء، تاحیات خطیب و امام لشکر والی عیدگاہ اور خطیب و امام جامع مسجد عالی جناب مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔ مفتی صاحب بروز جمعرات مسجد سمکسیر میں نمازِ فجر کی امامت فرمائیں گے، جس کے بعد ان کا روح پرور خطاب اور خصوصی دعا ہوگی۔ مسجد انتظامیہ اور ذمہ داران نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام محبین، نوجوانوں اور عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ اس مبارک تقریب میں فجر کی نماز کے لیے کثیر تعداد میں وقت پر تشریف لا کر سرخرو ہوں اور مفتی صاحب کے بیانات و دعاؤں سے فیضیاب ہوں۔ شکریہ رب کا، شکریہ سب کا!