امراوتی ، ساجد خان پٹھان کا اردو اساتذہ سے خطاب، ادیتی پوہرے کو کامیاب بنانے کی اپیل
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 18, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) امراوتی ڈویژن کے اساتذہ حلقہ انتخاب سے کانگریس کی امیدوار پروفیسر ادیتی رشی کیش پوہرے کی انتخابی مہم کے سلسلے میں امراوتی میں منعقدہ پروگرام میں رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان نے اردو اساتذہ سے تبادلۂ خیال کیا اور ادیتی پوہرے کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر اساتذہ کے پرانی پنشن اسکیم سمیت مختلف زیرِ التوا مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ساجد خان پٹھان نے اساتذہ کے جائز مطالبات کو اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں مؤثر انداز میں اٹھانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام میں سابق وزیر یشومتی ٹھاکر، رکن پارلیمنٹ بلونت راؤ وانکھڑے، رکن قانون ساز کونسل دھیرج لنگاڑے، سابق وزیر سنیل دیشمکھ سمیت متعدد سیاسی و تعلیمی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر اردو اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔