جلگاوں۔ ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونئر کالج میں حالات حاضرہ اور جدید ٹیکنالوجی کے تعاون سے رواں آن لائن درس وتدریس کا عمل اور سرپرست و اساتذہ کی ذمہ داریاں اس عنوان پر طالبات سرپرستان و اساتذہ کرام کے مابین ایک سیمنار کا انعقاد پرنسپل عقیل خان کی صدارت میں منعقد ہوا.
اس موقع پر رہنمائی کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ بدلتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی اور وبائی حالات کے پیش نظر جدید آن لائن طرز تعلیم لازمی ہو گیا ہے جو بہت آسان اور سودمند ہے مگر ان لوگوں کے لئے جو مثبت طریقے سے اس کا استعمال کرتے ہیں کلاس ٹیچر مشتاق بہشتی نے بھی آن لائن تدریسی نظام کے نفع ونقصان سے متعارف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام جیتنا آسان اور فائدہ مند ہے اتنا ہی مشکل اور نقصاندہ بھی ہے لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس سے متعلق سنجیدہ اور بہ خبر رہیں تنویر جہاں شیخ، رضوانہ سید اور اسماء شیخ نے بھی جدید طرز تعلیم میں سنجیدگی اپنانے کی ضرورت کو واضح کیا.