کھام گاؤں (واثق نوید)موجودہ دور میں تعلیم کو لیکر اقلیتی تعلیمی اداروں میں کچھ جگہ ایسے کام ہورہے ہیں جنکی سرہنا کرنا چاہیے اور انہیں اجاگر کرنا چاہئے تاکہ دوسرے تعلیمی ادارے بھی اسی نہج پر کام کرکے ملت کے نو نہالوں کو تعلیم سے رغبت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انکی ہمہ جہتی ترقی کر یں۔
اکولہ ضلع کے پاتور شہر کا معروف تعلیمی ادارہ شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج ہمشہ طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اور اسی ضمن میں نئی نئی تعلیمی سرگرمیاں، و تجربات کرتے رہتا ہے۔
اس ضمن میں ملی معلومات کے مطابق شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی پاتور کے زیر اہتمام جاری شاہ بابو ہائی اسکول و جونئیر کالج میں گزشتہ دنوں "کیریئر کارنر " کا افتتاح سوسائٹی کے سی ای او، و سکریٹری سید اسحاق راہی کے ہاتھوں عمل میں ایا۔ اس موقع پر کیرئر کونسلر خان قمر زمان اس کیرئیر کارنر کے طریقے کار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس کیرئیر کارنر پر کیرئر کے متعلق معلومات اور دسویں، بارویں جماعتوں کے بعد منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات اور کورس کے تعلق سے معلومات چسپاں کی جائے گی۔
سید اسحاق راہی نے موجودہ دور میں کیرئیر کارنر کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک طالب علم کی زندگی میں کریئر کی اہمیت اور کریئر کے حصول کے لیے کی جانے والی محنت و جدوجہد سے طلباء کو آگاہ کیا۔ اس مختصر مگر پروقار افتتاحی تقریب میں کالج کے پرنسپل محمد اسلم ، نائب پرنسپل مجیب اللہ خان ، اساتذہ اکرام و طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے۔



