کھام گاؤں (واثق نوید)آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، ورکینگ کمیٹی کے رکن مکل واسنک کی سالگرہ کے موقع پر بلڈانہ ضلع کانگریس لیڈران کا ایک وفد مہکر کے صدر بلدیہ قاسم بھائی گولی کی قیادت میں دہلی پہنچا اور مکل واسنک سے ملاقات کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
ملی جانکاری کے مطابق آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مکل واسنک کے جنم دن پر بلڈانہ ضلع کے مختلف مقامات پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مکل واسنک بلڈانہ ضلع کانگریس کمیٹی کے سربراہ ہے۔ ضلع میں انکے چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔
انہیں چاہنے والوں میں سے کٹر حمایتوں کا ایک وفد قاسم بھائی گولی کی قیادت میں دہلی پہنچا ۔وفد میں چکھلی کے سابق نائب صدر بلدیہ دادو سیٹھ ،سابق سبھاپتی پنچایت سمیتی بلڈانہ نثار چودھری ، جلگاؤں جامود شہر صدر بابو جمعدار ، سچن پالکر ، بلڈانہ رکن بلدیہ ذاکر قریشی ، بزرگ رہنما عبدالرحیم خان الہسنہ ، شیگاؤں پنچایت سمیتی رکن عنایت اللہ خان ، مشیر علی سونالہ ، کانگریس اقلیتی شعبہ کے سابق ضلع صدر سید وسیم الدین ، مہکر نگر پریشد گٹ نیتا محمد علیم ، رکن بلدیہ پنکج ہزاری ، للیت اننانی ، نلیش مانوتکر ، علیار خان ، مجیب خان ، سنجےڈاکرکے ، نلیش سومن، ایڈوکیٹ کیشورگھونڈگے ، گاجندر مانے ، جئے دیپ دیشمکھ ، نواز گولی ، اور خواجہ گولی موجود تھے۔
وفد نے 27 ستمبر کو مکل واسنک کی سالگرہ کے موقع پر انکی رہائش گاہ دہلی جاکر ملاقات کی اور مع اہلیہ انکا پر تپاک استقبال کرکے جنم دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


