بلڈانہ ضلع میں ایک اور آسان و مسنون نکاح
کھام گاؤں (واثق نوید)مسلم پرسنل لا بورڈ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے آسان و مسنون نکاح مہم کے بلڈانہ ضلع میں نہایت عمدہ کارکردگی سامنے آرہی ہے۔ 22 ستمبر کو بھی ایک نکاح عمل میں آیا جس کی سرہنا ضلع بھر میں ہورہی ہے۔
یہ بابرکت مسنون و آسان نکاح چاند تارہ مسجد میں عمل میں آیا ۔ مولانا تحسین ندوی نے نکاح پڑھایا۔ اور حافظ نذیر نے دولہن و دلہا کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے دعا فرمائی۔ دیولگھاٹ میں اس نکاح کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔ دونوں جانب کے احباب و اقارب نے دلہن و دولہا کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کئے۔ اور دلہن و دولہا کو دعاؤں سے نوازا۔
اس رشتے کو نکاح میں تبدیل کرنے میں دونوں خاندانوں کے سرپرستوں کا تعاون حاصل رہا بالخصوص مولانا تحسین ندوی ، حافظ نذیر ، سید عارف ، سید یونس ، سید محمود ، سید آصف اور سید صابر کی محنت و جدوجہد شامل رہی۔



بہت خوب
جواب دیںحذف کریں