مالیگاؤں(پریس ریلیز)گذشتہ ۲؍سالوں سے ملک بھر میں کورونا عفریت کے سبب تمام مذاہب کی تقاریب منسوخ دیکھی گئیں اس سال جلوسِ عید میلادالنبیﷺ سے مطابق عوام میں اجازت نامے کو لیکر بے چینی کا ماحول تھا مگر آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام کی موثر کوشش سے ریاست بھر میں جلوس کی مشروط اجازت دی گئی. وہیں کیمپ لشکر سے نکلنے والے جلوس کی بھی باقاعدہ منظوری موصول ہوئی .
صوفیٔ ملّت علیہ الرحمہ کی کوشش سے گذشتہ ۳۲؍سالوں سے لشکر سے نہایت تزک واحتشام سے ساتھ جلوسِ مبارکہ ظہور پذیر ہوتا ہے. اِمسال بھی جانشین صوفیٔ ملّت پیرزادہ صوفی نورالعین صابری صاحب کی قیادت میں مولانامحمد یوسف چشتی صاحب کی سرپرستی اور سید انور بابا، شیخ شاکر، مولانا اقبال، حافظ محمد یعقوب، قاری اعجاز چشتی، حاجی فرحان ، شیخ شبیر، شیخ عابد، حافظ محمد عرفان رضا، ناصر منصوری صاحبان کی نگرانی میں ۱۲؍ربیع الاوّل شریف کو جلوس مسجد سوناپور کیمپ سے نکل کر اطراف کے علاقوں میں گشت کے بعد مذکورہ مقام پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔
مقررخصوصی و مہمانِ خاص حضرت علامہ مولانا مفتی نورالحسن مصباحی صاحب، سیرت النبی ﷺ اور جشنِ آمدِ رسول ﷺ پر عاشقانِ رسول ﷺسے خطاب فرمائیں گے.فرزندانِ توحید سے شرکت کی گذارش سیٹھ محمد اکبراشرفی نے کی ہے ۔