مالیگاؤں: الحمدللہ! انتہائی خوشی ومسرت کے ساتھ عموماً اہلیان شہر کو اور خصوصاً اہل مدارس کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر مالیگاؤں کے جنوبی علاقہ گیارہ ہزار کالونی نیو مالیگاؤں میں 6 سال قبل نو نہالان اسلام کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ایک ادارہ بنام جامعہ فاروقیہ کا قیام عمل میں آیا تھا جس میں شعبۂ مکتب اور شعبۂ حفظ کے ساتھ حافظ اور دسویں پاس طلباء کے لئے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے نصاب کے مطابق پانچ سالہ شعبۂ عالمیت کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
الحمد للہ! اس سال جامعہ سے پہلا بیچ پانچ سالہ عالم کورس کی تکمیل کررہا ہے۔ اسی مناسبت سے
پہلی تقریب ختم بخاری شریف
مورخہ 19 اکتوبر 2021ء بمطابق ۱۲ ربیع الاول ١٤٤٣ھ بروز منگل بعد نمازِ مغرب متصلاً جامع مسجد گیارہ ہزار کالونی نیو مالیگاؤں میں منعقد کی جارہی ہے۔
ختم بخاری شریف بذاتِ اقدس
حضرت مولانا ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب دامت برکاتہم
(شیخ الحدیث مدرسہ معھدملت مالیگاؤں)
مقرر خصوصی
حضرت مولانا مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب دامت برکاتہم
(رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند وصدر جمعیت العلماء مالیگاؤں)
تمام ہی علماء کرام، طلباء اور عوام الناس سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی درخواست ہے۔
الداعیان خدام. جامعہ فاروقیہ (مالدہ کالونی) گیارہ ہزار کالونی نیو مالیگاؤں