جلگاؤں (عقیل خان بیاولی )عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی ہند کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محفل ذکرونعت کا اہتمام مسجد کنزالایمان ایان ٹاور میں کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت فرمائی تلاوتِ قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا گیا اور صبح صادق تک محفل نعت کا سلسلہ جاری رہا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی اور بعد فجر جلوس میلاد مولانا عبدالحکیم صاحب نعیمی کی صدارت میں رضا ٹاور محمّد علی روڈ سے نکالاگیا
جلوس میں علماءکرام اور متوالیان نے شرکت فرمائی صلاۃ وسلام اور نعت پاک پڑھتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس رضا ٹاور پر دعاء اور صلاۃ وسلام پر جلوس کا اختتام ہوا جلوس کو کامیاب بنانے میں انجمن اہلسنّت کے صدر حاجی سلیم سیٹ سابق نگرسیوک حاجی صابر شیخ پاپا میمبر،اللہ بخش،فاروق بغدادی،رشید ملّا،عبدالقدیر،سعیدعطاری،رفیق روشن قادری نے کوششیں کی.