جلگاؤں(نامہ نگار )ادارہ الفیض فاونڈیشن جلگاوں کے زیر اہتمام کارپوریشن سطح پر منعقدہ فہمِ قرآن تحریری مقابلہ کے سینئر گروپ میں اول و دوم مقامات پر بالترتیب ارم عمران خان و راشدہ التمش باغبان نے قبضہ جمایا اسی طرح تقدیس فاطمہ انیس احمد نے اعزازی مقام تو تحریم باغبان نے ریپیڈ کوئسچن سیشن میں فی البدیہہ فوری جوابات کا خصوصی انعام حاصل کیا۔
طالبات کی شاندار کارکردگی پر اسکول ھذا میں ایک خصوصی تہنیتی تقریب میں ادارہ کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ، رکن زاہد بھائ ،صدر مدرس عقیل خان بیاولی،پرائمری شعبہ کے صدر مدرس انیس احمد شیخ طاہر و تنویر جہاں شیخ، کے دست مبارک اعزاز کیا گیا اس موقع پر الحاج ڈاکٹر امان اللہ صاحب نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن فہمی زمانہ کی ضرورت ہے جو قرآن کریم کو جتنا سمجھیے گا اتنی خیر پائے گا اس طرح کے مقابلوں میں شرکت سے مطالعہ کے زائد مواقع ملتے اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
موصوف نے ان طالبات کی رہنمائی کرنے والے صدر معلم، اساتذہ کرام شیخ مظہرالدین و تبریز شیخ کی محنت و کاوشوں کی بھی سراہنا کی۔اس موقع پر تدریسی غیر تدریسی عملہ موجود تھیں۔