رائٹرز فاؤنڈیشن کا اعلان
جلگاؤں (سعید پٹیل) خاندیش اردو رائٹرز فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر صغیر احمد کی اس نمائندے کو دی گئ پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ دنوں فاؤنڈیشن کی مٹینگ عمل آئی۔جس میں علاقہ خاندیش کے اردو افسانہ نگاروں کےلیئے خاندیش اردو افسانہ نمبر کی اشاعت کتابی شکل میں شائع کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔فاؤنڈیشن کے صدر شکیل حسرت کی صدارت میں منعقد اس مٹینگ میں خاندیش (ضلع جلگاؤں) کے تمام جونیئر اور سنیئر خصوصاً علاقہ خاندیش سے تعلق رکھنے والے جو باہر ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم افسانہ نگاروں سے درخواست کی گئ کہ وہ اپنے دو شاہکار افسانے اشاعت کی منظوری کے ساتھ ارسال کریں۔
افسانہ تین فل اسکیپ پیپر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیۓ۔افسانہ کمپیوٹرائزڈ کروالیں۔ساتھ میں ایک عدد کلر فوٹو اور مختصر تعارف بھی ارسال کریں۔افسانے فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر تک ارسال کرنے کی آخری تاریخ ١٠ دسمبر ٢٠٢١ ء ہے۔اس کے بعد موصول ہونے والے افسانوں پر غور نہیں کیاجاۓگا۔
مزید تفصیلات کےلیئے کوآرڈینیٹر صغیر احمد سے
9860467448 اس نمبر پر رابطہ کریں۔