رسوڑ (محمد شاکر ہمدرد) ضلع بلڈ انه کی کھا م گاؤں تحصیل میں ایک چھوٹا سا گاؤں لا کھنو اڑہ آباد ہے ۔اس گاؤں کی پہچان ادارہ ہذا سے ہے ادارہ تعلیمی میدان میں اپنی مثال آپ ہے اس ادارہ ہذا کے بانی غنی غازی ہےمیں آپکا شاگرد ہونے پر فخر محسوس کرتا ہو آپ کا تعارف پیش کرنے سے پہلے ایک شعر جو میرے استاذ کی شخصیت کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے بطورخراج عقیدت پیش کرتا ہو۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
آپ اُردو ٹائمز ممبئی کے سابق نامور صحافی ، ضلع کی سیاسی سر گرمیوں میں عرصہ دراز سے سر گرم بہ عمل رہنے والے ،سماجی خدمت گار، کئی ادبی کتابوں کے مصنف ،ایک مشفق استاذ محترم اپنے اندر کئی خوبیو ں کو سمیٹے ہوئے،محقق، ادبی مشاعروں کی جان و شان ،علاقہ برار کا روشن چراغ ، جو اپنی علمی تپش سے کئی دلوں کو گرما رہا ہے۔ جس کی شخصیت مانند آفتاب اپنی روشنی بکھیر رہی ہیں۔ اور بڑی آب و تاب کے ساتھ علاقہ برار کی مٹی کو سر سبز و شاداب كر رہی ہے اپنے قصبہ سے محبت اور علمی تجربہ ، دیرینہ کاوشوں کے چلتے ادارہ ضلع کامشہور ومعروف ادارہ بن پایا ہیں جب کوئی پڑھتا ہے اور سنتا ہے تو اس ادارہ کو دیکھنے کے لیے اس کا دل بیتاب ہوجاتا ہے یہی وجہ رہی کے محکمہ تعلیم بلڈانہ کے ما دھیمک کے شکشن ادھیکار ی پرکاش مکند صاحب بھی اس ادارہ کو دیکھنے اور اسکول کے بانی سے ملاقات کرنے بتاریخ 7 دسمبر 2021 کو خود چلے آئے۔
اس دوران غنی غازی نے اپنی لکھی ہوئی کتاب بنام میدان عمل کا غازی بطور تحفہ ہائی اسکول کے ایجوکیشن آفیسر مكند صاحب کو پیش کیں۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے اسکول کی عمارت اندرون و بیرون کا معاینہ کیا اور طلبہ سے خطاب میں اسکول و کالج کے تئ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی عمارت کلاس روم کی تنصیب تزئین کاری صرف صرف اسکول کے بانی کے تعلیمی تجربہ کا ثمرہ ہے کے انہی کی کاوشوں اور جہد مسلسل سے اسکول آج پورے ضلع میں مثالی اسکول بن گیا ہے اسکول کے ماحول کی بھی خوب تعریف و توصیف کیں۔ اس وقت حاضرین میں اسکول ہذا کے سیکریٹری عالی جناب ذیشان احمد صاحب ، صدر مدرس ذاکر حسین صاحب، تدریسی عملہ و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔ رسم شُکریہ کے بعد یہ مختصر سی ملاقاتی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔