جلگاؤں(پریس ریلیز ) مطالعہ روح کی غذا ہے مطالعہ حصول علم کی سب سے سلیس راہ ہے مطالعہ ہی سے تخیل کو قوت پرواز ملتی ہے اس لیۓ مطالعہ لازمی ہے ان زرین خیالات کا اظہار سینیر افسانہ نگار صحافی و موظف ایڈیشنل ڈائریکٹر حکومت مہاراشٹر قاضی مشتاق احمد نے انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری" مہ جبین لائیبریری" میں منعقدہ اعزازی رہنمائی نشست میں اظہار خیال فرماتے ھوئے کہا موصوف نے اپنی بات کو طول دینے ہوئے یہ بھی کہا کہ اساتذہ کرام نسل نو کی ترتیب کرتے ہیں ۔
لہذا اساتذہ کرام بھی نہ صرف مطالعہ کریں بلکہ مافی الضمیر کے اظہار پر بھی سنجیدگی سے غور و فکر کریں اور اپنی زیر تربیت نسل کو یہ فنسکھائیں۔ قیصر صاحب نے بھی جدید علوم و فنون سیکھنے اور حالات کے مطابق اپڈیٹ رہنے کی بات کہیں صدارتی تقریر میں عقیل خان بیاولی نے علم و ادب کی اہمیت بتایئں۔ رکن انجمن خدمت خلق ذاہد بھائی شاہ کے دست مبارک سے صاحبان کا اعزاز کیا گیا۔ نظامت شاہ ذاکر نے کیں کامیابی کے لئے لائبریرین شیخ اور تدریسی غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں۔