رسوڑ (محمد شاکر ہمدرد) بتاریخ 22 دسمبر 2021 بروز بدھ اسکول ہذا کے طلبہ نے بنام محنت کی کمائی اس پروگرام میں شرکت درج کروائی اس پروگرام کو الہلال ایجوکیشن و ملٹی پرپز سوسائٹی رسوڑ ضلع واشم کے صدر الحاج محترم عالی جناب محمد کبیر محسن صاحب اور شیخ عرفان سر کی رہنمائی حاصل رہی۔پروگرام کی ابتداء کلیم خان اور دیگر ساتھی اساتذہ کی موجودگی میں لال ربن کاٹ کر کی گئی۔
محنت کی کمائی اس پروگرام میں جماعت چہارم تا ہفتم کے طلباء و طالبات نے اسکول کے وسیع و عریض میدان میں مختلف پکوان پر مشتمل کل 25 اسٹال کو ترتیب دےکر محنت کی کمائی کے ذریعے سے حرکت میں برکت ہلال و پاکیزہ کمائی کی افادیت کا پیغام دیا۔ کل 25 اسٹال کی تیاری میں 60 طلبہ و طالبات کی محنت کا ر فرما رہی۔ اس پروگرام میں سرپرستوں اور پہلی تا جونئیر کالج کے طلباء و طالبات کے ہمراہ لیکچرار ذاکر الدین قاضی ، سمیر شیخ ، محمدابوالاعلیٰ ، ندا آفرین, حمیرا مہوش ، شیخ محمد شاکر ہمدرد نے مختلف لذیذ و ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہوکر طلبہ کے قلوب کو تسکین بخشی۔ بطور مہمانانِ خصوصی میں سوسائٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر وقار محسن و ہائی اسکول و جونیئر کالج کے صدر مدرس عالی جناب ضمیر احمد خان پرائمری اسکول کے صدر مدرس عالی جناب محمد شاہد محمد وہاب ، ڈاکٹر التمش دیشمُکھ، اساتذہ میں کلیم خان ، سعید خان ، محمد صادق ، عبدالمنان شاہد ، اور بڑی تعداد میں سرپرست حضرات موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں خاص کر پرائمری معلمہ ثوبیہ (صبا) صاحبہ اور دیگر معاونین میں محسن خان ،شیخ آصف ، محمد عاقب ،سیدجاوید علی، محمد شارق ان اساتذہ کی محنت و کاوش شامل حال رہی۔