مالیگاؤں:مورخہ19/دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن(زیر اہتمام:الجامعةالزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم،رمضان پورہ) جو ماسٹر عبدالرشید اور کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں جاری ہے اُس میں اٹھارہ طلبا نے نوری قاعدہ مع اجرا ختم کیا۔اُسی مناسبت سے تکمیل نوری قاعدہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے طلبا نے منتخب کی گئی تختیوں کو مکمل قواعد و اجرا سے تلاوت کرکے سامعین کا دل جیت لیا۔اِس موقع پر شہر عزیز کے علماے کرام حضرت علامہ مفتی عبیداللہ خان مصباحی،حضرت علامہ مدثر حسین ازہری،حضرت علامہ مفتی امتیاز نجمی،حافظ شہزاد عطاری،حافظ اسرائیل اشرفی،حافظ ندیم انجم چشتی،حافظ آصف قادری،حافظ پرویز نجمی،حافظ غلام مصطفے اشرفی،حافظ اسید نوری،حافظ اسامہ ضیائی،حافظ توصیف اشرفی،محمد عابد کاملی و دیگر اہلیان محلہ شریک رہے.
تمام علما اور علامہ حامد رضا گروپ کے نوجوانوں کے ہاتھوں طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا۔حضرت علامہ عبیداللہ مصباحی صاحب جو کہ از اوّل تا اخیر شریک تقریب رہے آپ نے اپنی گفتگو میں تلاوت قرآن اور حفظ قرآن کے فضائل پر موثر خطاب کیا۔اور مدرسہ سے متعلق فرمایا بحمدہ تعالیٰ طلبا کو سن کر یہ یقین ہوگیا کہ یہاں تجوید کی بنیادی اور معیاری تعلیم ہورہی ہے۔اِس تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ مبشر رضوی(مدرس مدرسہ شفاعة القرآن)نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔تقریب کے انتظامات حافظ رمضان ابوالعلائی اور حافظ غلام محمد مصطفے صابری نے بہترین انداز سے نبھاے۔تقریب کا اختتام دعا و صلوة و سلام پر ہوا۔