پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے موبائل فون کے نیٹ ورک مکمل طور پر بند ہوجانے سے صارفین کا بہت برا حال چکا ہے - جس سے عام لوگوں کو موبائل فون کے نیٹ ورک بند ہوجانے سے بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے - بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز 7 دسمبر کی دوپہر سے پربھنی میں نیٹ ورک غائب ہو چکا ہے - اسی طرح 8 دسمبر 2021 کے روز بھی موبائل فون سروس پوری طرح بند ہو چکی ہے
بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی شب نو بجے کے قریب کچھ دیر کے لیے نیٹ ورک شروع ہوا تھا - تاہم کچھ ہی دیر کے بعد بند پڑ گیا ہے - یہی نہیں بلکہ جمعرات کے روز صبح سے ہی پوری طرح سے نیٹ ورک بند ہوچکا ہے - صارفین کے بی ایس این ایل موبائل فون مکمل بند طور پر بند پائے جانے پر موبائل فون دو دنوں سے بچوں کا کھلونا بن کر رہ گیا ہے - اس جانب محکمہ بی ایس این ایل انتظامیہ فوری توجہ دیتے ہوئے صارفین کو ہو رہی دشواری کو دور کرنے کا مطالبہ بی ایس این ایل موبائل صارفین میں ہو رہا ہے
ملحوظ رہے کہ پربھنی ضلع میں بی ایس این ایل موبائل فون کے پورٹ کرنے میں لوگ پریشان دکھائی دے رہے ہیں - اسی طرح کئی بی ایس این ایل ریچارج کے دکاندار کو گاہکوں سے باتیں سننے کو مل رہی ہے - اسی طرح بی ایس این ایل کے تئیں عوام میں بڑے پیمانے پر ناراضگی پائ جا رہی ہے - جس وہ بھی تنگ آچکے ہیں - عوامی مطالبہ ہے کہ بی ایس این ایل موبائل فون کی خدمات کو معمول کے مطابق شروع کرتے ہوئے صارفین کی دشواری کو دور کیا جائے - اب دیکھنا یہ ہے کہ بی بی ایس این ایل موبائل فون سروس اس جانب کیا اقدامات اٹھاتا ہے - اس جانب سبھی کی توجہ لگی ہوئی ہے