جلگاؤں،( نامہ نگار ) شیر پور ضلع دھولیہ کی سماجی تعلیمی سیاسی شخصیت موظف معلم سیخ صدیق تیلی سر کو انکی نمایاں ہمہ جہت خدمات کے اعتراف میں ناسک مہاراشٹر میں ریاستی سطح کا اعزاز دیکر پزیرائی کی گئی موصوف نے جہاں اپنی تدریسی خدمات ایمانداری سے انجام دیکر شعبہ تعلیم میں مقام حاصل کیا ہے اسی کے ساتھ ساتھ سماجی و سیاسی شعبہ جات میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف کی سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی یہ ہے کہ اپنی تیلی برادری سے بالخصوص شادی سے متعلق اور اس سے جڑی فرسودہ روایات اور دقیانوسی خورافات اور غیر شرعی باتوں کو ختم کرنے میں پہل کی اور آسان نکاح تحریک کو عملی تقویت پہنچانے کے لیے اجتماعی مفت شادیاں، صرف ایک روپیہ میں شادی جیسی کوششیں کرکے اپنی برادری اور امت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی، افہام و تفہیم کے ذریعے خاندانی اور گھریلوں تنازعات کو بھی یہ حل کرنے میں تعاون کرتے رہتے ہیں
اس طرح سے ان کی کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حالہی میں انہیں ناسک مہاراشٹر میں معزز شخصیات کی روبرو اعزاز سے نوازا گیا موصوف کو اس سے قبل بھی ریاستی و قومی سطح کے اعزازات مل چکے ہیں انہیں ملے اس اعزاز پر حلقہ احباب تعلیمی و سماجی حلقہ میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے