قاسمی کوچنگ کلاسس،کیریرکونسلنگ سینٹر،روزگارانفارمیشن سینٹر،مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ اور تجویدی کلینڈرکااجراء وافتتاح
مالیگاؤں؛شہر میں یوں تو عصری تعلیم کے ادارے کم نہیں ہیں،اور نا ہی ہمیں مقابلہ آرائی کرنا ہے، ہمارا عزم مصمم ہے کہ ہم شہر کو معیار اور کوالیٹی دیں گے،اور کوالٹی نہیں دے سکے تو ہم کام نہیں کریں گے،اسی غرض سے ہم قاسمی کوچنگ کلاسس وغیرہ نئے شعبوں کا افتتاح کرنے جارہے ہیں،ان جملوں کے ذریعے مولانا محمد ایوب قاسمی صاحب،ناظم وبانی ادارہ تجویدالقرآن، اپنا خطبۂ صدارت پیش فرمارہے تھے،آپ نے پوری تفصیل سے ادارہ تجویدالقرآن کے آغاز کے مقاصد عوام و خواص کے روبرو رکھے،دینی و عصری علوم کی خدمات میں اپنا آئیڈئیل حضرت مولاناغلام محمد وستانوی صاحب مدظلہ العالی کو قرار دیتے ہوئے انکے نقش قدم پر چلتے رہنے کا عزم ظاہر کیا،آپ نے ایک ادارہ کے سربراہ کے حوصلہ افزاء سوال کا جواب بھی دیا،سوال یہ تھا کہ دینی مدرسے والوں کو کوچنگ کلاسس چلانے کی کیا ضرورت ہے؟آپ نے دلچسپ انداز میں بہترین جوابات دیئے،قبل ازیں طلبہ کرام کی تلاوت و نعت سے پروگرام کاآغارہوا،جامعہ تجویدالقرآن کے استاذ حدیث،مولانا امتیاز اقبال صاحب نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایاکہ مدرسہ تجوید القرآن کے بنیادی مقاصد میں سے ہے کہ یہاں پر دینی و عصری تعلیم ساتھ ساتھ چلے گی،
الحمدللہ اب تک سوسے زائد طلبہ نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا،کچھ طلبہ نے بارہویں اور اعلی کورسس بھی کیے اور یہ سب حفظ قرآن اور عالمیت کے ساتھ ساتھ کیا،آپ نے دلیل کے ساتھ بتایا کہ انبیاء کرام کو دینی و شرعی علوم کے ساتھ تکوینی ومادی یعنی عصری علوم بھی دیے گئے،ہر زمانے میں دونوں علوم کی سربراہی و قیادت علماء نے انجام دی ہے،آج بھی قوم ملت کی سرخروئی کے لیے ضروری ہے کہ کاروان علوم کی قیادت علماء کے ہاتھوں میں ہو،اس بارے میں ایک نمایاں اور ممتاز شخصیت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب مدظلہ کی ہے،تجویدالقرآن آج اپنے انھی عزائم کی تکمیل کے لیے قاسمی کوچنگ کلاسس وغیرہ کا افتتاح کررہا ہے،اسی طرح تجویدی کلینڈرکاتعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ کلینڈر تجویدالقرآن ٹرسٹ کے ماتحت جاری سرگرمیوں کا مرقع اور آئینہ ہونے کے ساتھ ہماری سخت ضرورت کی چیز بھی ہے جس میں تاریخ کے ساتھ پنجوقتہ نمازوں کے اوقات کی تقویم اورہرمہینے کے اعتبار سے دینی رہنمائی ہے،نیز رمضان المبارک کے لیے اوقات سحروافطار کا نقشہ بھی ہے،مدرسے کی امداد کی نیت سے ضرور خریدیں،مختاریوسف سر نے کیریئر کاؤنسل لنگ اور روزگار انفارمیشن کے بارے میں۔مفید باتیں بتائیں،جاوید منصوری سر نے کوچنگ کلاسس وغیرہ سے متعلق باتیں رکھیں،مقرر خصوصی حضرت مولانامحمد فاروق وستانوی صاحب حفظہ اللہ نے سیر حاصل گفتگو فرمائی،آپ نے فرما کہ علم انسان کو دوسری مخلوقات سے ممتاز بناتا ہے ،اسکے اعمال واخلاق دوسرے لوگوں سے الگ شان رکھتی ہے،علم للہ سے قریب کرتا ہے لیکن یہ سب دینی علوم پر وعدے ہیں،دینی علوم کا حاصل کرنا تو فرض ہے لیکن عصری علوم بھی بعض حالات میں فرض کفایہ ہیں،دیگر شعبوں کے افتتاح پر آپ نے خوشی کا اظہار کیا-
بعد ازاں اسحاق سیٹھ زروالے کے ہاتھوں تجویدی کلینڈرکا،نہال احمد ہارون انصاری کے ذریعے کوچنگ کلاسس اور مولانا فاروق وستانوی صاحب کی دعا سے دارالافتاء کی نئی جگہ کا افتتاح واجراء عمل میں آیا،نظامت مولانا آصف سلیم صاحب نے فرمائی اور مولانا محمد فاروق وستانوی صاحب مدظلہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا،مفتی نعیم الرحمن مظاہری،مولانا مسعودالرحمن قاسمی،محمد رضا سر،مرتضی انصاری سر،خلیل سوت والے،ھلال سر،فیاض عبدالباری سر،شکیل صادق سر،خورشید چمڑے والے،ہارون عاشق علی،اراکین واساتذہ تجوید القرآن شریک رہے-
ش ن الف تجوید القرآن کریم نگر مالیگاؤں