وجئے واڑہ 17 فروری ( اردولیکس) کرناٹک کے بعد حجاب پر پابندی کا معاملہ اب آندھرا پردیش کے وجے واڑہ تک پہنچ گیا ہے یہاں وجئے واڑہ میں بھی حجاب کا تنازع شروع ہوا ہے وجئے واڑہ کے آندھرا لیوولا کالج کی مسلم طالبات کو برقعہ اور حجاب کے بغیر کالج میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے طالبات پریشان ہیں کالج انتظامیہ نے ان کے برقعہ پہن کر کالج آنے پر اعتراض کیا ۔کالج انتظامیہ کی جانب سے برقعہ پہن کر آنے سے اچانک اعتراض کرنے پر طالبات ،ان کے والدین اور مسلم بزرگوں کالج کے سامنے احتجاج کیا ۔
طلباء نے بتایا کہ وہ فرسٹ ایئر سے برقعہ میں کالج آرہی ہیں اور اب اعتراض کس بات کا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شناختی کارڈ پر برقعہ کے ساتھ تصویر بھی لی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کالج کے باہر مسلم طالبات کے احتجاج کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی اور طالبات اور کالج انتظامیہ سے بات چیت کررہی ہے