جلگاؤں (سعید پٹیل) ٢ فروری کو صبح ١١بجے ضلع کلیکٹر دفتر کےسامنے جلگاؤں ضلع بہوجن مکتی پارٹی ،بہوجن کرانتی مورچہ اور چھترپتی کرانتی سینا کی جانب سے دھرنا آندولن احتجاج کیاگیا۔پورے بہوجن سماج کےلیئے نمونہ و رہنما سمجھے جانے والی عظیم تاریخی شخصیت مجاھد آزادی حضرت ٹپو سلطانؒ کے تعلق سے متنازعہ کلمات کا بیان دینے والے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس کی مذمت کرنے اور سماجی و مذہبی بھائی چارا کو ٹھیس پہنچانے کا کیس درج کرنے کے مطالبے کےلیئے پرزور دھرنا احتجاج کیاگیا۔
مذکورہ تنظیموں کے عہدیداران نے اس احتجاجی دھرنا کی قیادت کی۔امجد رنگریز ،راجیندر کھرے ،سنیل پاٹل ،کی قیادت میں کلیکٹر دفتر کے سامنے دھرنا احتجاج کرتے ہوۓ پرزور لفظوں میں مذمت کی گئ و مذکورہ کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقعہ پرسمیتر اہیرے ،وجۓ سرواڈے ،عرفان شیخ ،وشال اہیرے ،نیتین اہیرے ،اکشۓ تائڈے ،دھن شام واڈے ،
نیلیش سپکاڑے ،گوپال کولی ،رویندرواڈے،مھیشمورے ،سکلال پینڈھارکر ،راہل سونونے ،الطاف پٹیل ،ونوداڈکمول ،ڈاکٹرشاکرشیخ ،ناگراج ڈھورے ،عقیل خان ،جے ڈی ٹھاکرے ،بھاؤصاحب سونونے ،
کندن تائڈے ،الفیض پٹیل ،این الدین شیخ ،بابوراؤ سرواڈے ،سنیل دہیڈے ،صدام خان ،شیر محمد ،
سلیم پنجاری ، ستیش شیندے ،شلیش نننورے ،سلمان منیار ، دیوانند نکم ، رویندر پانڈھرے ، گوتم گاجرے وغیرہ عہدیداران و ورکرس موجود تھے۔
فوٹو کیپشن : بہوجن مکتی پارٹی ،بہوجن کرانتی مورچہ ،چھترپتی کرانتی سینا ان تنظیموں کے ورکرس دیوندر فڑنویس کے متنازعہ بیان کی مذمت میں احتجاج کرتے ہوئے۔