حیدرآباد:( اُردو لیکس) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پرحیدرآباد کو پہلی خاتون اسیٹشن ہاوز آفیسر حاصل ہوگئی ہے کیونکہ آج پہلی خاتون اسٹیشن ہوزآفیسرلااینڈ آرڈرحیدرآباد سٹی پولیس کے طورپر مدھولتا نے ذمہ داری سنبھال لی۔ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی اور کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کے ساتھ ساتھ دیگر پولیس عہدیداروں کی موجودگی میں انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھال لی۔اس موقع پر وزیرداخلہ اور پولیس عہدیداروں نے ان
کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا او ربہتر کارکردگی کا یقین ظاہر کیا۔