کھام گاؤں (واثق نوید)مہاراشٹر کے اسکولوں کا نصاب تیار کرنے والا معتبر ادارہ بال بھارتی میں گزشتہ 31 برسوں سے بحیثیت اسپیشل آفیسر برائے اردو کی خدمات انجام دینے والے خان نویدالحق انعام الحق 30 جون کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں .ان کی اردو عربی و فارسی درسی کتب کی ترتیب و تالیف کی خدمات کے اعتراف میں اردو لسانی کمیٹی بال بھارتی اور مجلسِ تہنیت کے اراکین کی جانب سے 2 جون 2022 بروز جمعرات شام پانچ بجے اُتّم ہال بال بھارتی کیمپس میں جشنِ تہنیت ، اعترافِ خدمات و اجراء عکسِ مُنتشِر منعقد کیا جارہا ہے
اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر سورج مانڈھرے (ایجوکیشن کمشنر مہاراشٹر) فرمائیں گے پونہ ضلع کلکٹر راجیش دیشمکھ افتتاح فرمائیں گے اور بال بھارتی کے ڈائریکٹر کرشن کمار پاٹل کے دست مبارک سے خان نویدالحق صاحب کی حیات خدمات پر مشتمل کتاب عکسِ منتشِر کا اجراء ہوگا
شاہد لطیف (مدیر روزنامہ انقلاب ممبئی)، ڈاکٹر شیخ عبداللہ (نائب صدر انجمن اسلام ممبئی) ،ڈاکٹر ایس این پٹھان (سابق وائس چانسلر ناگپور یونیورسٹی)، مونیکا سنگھ ( ڈپٹی کلکٹر پونہ)، وویک گوساوی (کنٹرولر بال بھارتی)، ڈاکٹر الکا پوتدار (اسپیشل آفیسر ہندی بال بھارتی)، صاحبِ اعزاز سے متعلق اظہار خیال فرمائیں گے تقریب کی نظامت یاسین اعظمی (مالیگاؤں) کریں گے
ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط صدر، اردو لسانی کمیٹی بال بھارتی ،پونہ نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے یہ معلومات فراہم کی۔