کھام گاؤں (واثق نوید)بال بھارتی شعبہ اردو کے اسپیشل آفسر خان نوید الحق خ30 جون کو اپنی ملازمت کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے جارہے ہیں۔ موصوف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2 جون کو بال بھارتی کے ٫اتم٫ ہال میں عظیم الشان جشن تہنیت منعقد ہوا ۔
اس موقع پر اردو طلبہ کو معیاری و دیدہ زیب نصابی کتب فراہم کرنے پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ودربھ زون کی جانب سے موصوف کا پر جوش اعزاز کیا گیا۔ معروف بین الاقوامی شاعر و ودربھ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے صدر نعیم فراز نے ایک خوبصورت تہنیتی نظم ، فریم کرکے پیش کی ۔ اس موقع پر بطور خاص بین الاقوامی شاعر ابرار کاشف ، عبدالرشید بھورانی بھی موجود تھے ۔
مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے امراوتی علاقائی صدر واثق نوید ، سنگھٹنا کے سرپرست و لسانی کمیٹی کے رکن ناصر الدین انصار ، اقرار حسین آزاد ، راجو قریشی ، عقیل ساحر ، جاوید احمد ، ڈاکٹر محمد محسن بھی موجود تھے۔