پربھنی (سید یوسف) پی ایف آئی حاشیہ پر کھڑے طبقات کے درمیان ابھرنے والی ایک جمہوری طریقے سے کام کرنے والی تنظیم ہے - آج ملک بھر میں نہایت کم عرصے سے لاکھوں لوگوں کا اعتماد جیت چکی ہے - جو اپنے مالی تعاون سے تنظیم کی مدد کرتے ہیں اسی وجہ سے تنظیم باطل طاقت کے نظروں میں کھٹکتی نظر آ رہی ہے - جس کی وجہ سے تنظیم پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں اور جاری ہے۔ حال ہی میں ای ڈی کے ذریعے تنظیم کے بینک کھاتوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا - جس سے ملک بھر میں تنظیمی برادران نے احتجاج کے ذریعے ای ڈی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا-اسی سلسلہ میں شہر پربھنی میں بھی ای ڈی کے خلاف کامیاب احتجاج عمل میں آیا-
تفصیلات کے مطابق مفتی ساجد ندوی نے اپنے وضاحتی بیان میں ای ڈی کو اپنی اصل ذمہ داری یاد دلاتے ہوے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے ہم خوفزدہ نہیں ہوتے۔بلکہ ہمارے عزائم میں مزید تقویت پیدا ہوتی ہے۔
بعدازاں جاوید انصاری نے کہا ای ڈی دراصل حکومت کی پشت پناہی کررہی ہے۔اور کہا کہ پی ایف آی ملک کے مفاد میں کام کرنے واکی تحریک ہے۔ایسی تحریک پر الزامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے - ای ڈی کسی کے دباو میں کام کررہی ہے۔ نیز انکے بعد سید ذاکر شمیم اور عبدالسلام نے اپنی بات پیش کرتے ہوے کہا کہ ای ڈی نے اس سے قبل بھی پی ایف آے کو شکنجے میں کسنے کی کوشش کی -
تاہم تنظیم اپنے شفاف کردار کی بناء پر تمام الزامات سے بری ٹھہری۔ نیز عوام کو یقین دلایا کہ ملک وملت کے تہی کام کرنے والی تحریک پربے بنیاد الزامات عائد کرنا ایک طریقہ حقوق آذادی کو چھیننا ہے۔
عیاں رہے کہ اس احتجاج میں تنظیمی برادران کے علاوہ لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نظامت کے فرائض سید اعجاز نے انجام دیے - اس طرح کی اطلاع پریس نوٹ کو شیخ توصیف احمد ضلع جنرل سیکریٹری پربھنی نے جاری کی ہے ۔