دھولیہ (پریس ریلیز) آج مورخہ 15 جون بروز جمعرات سوئیس اردو پری پرائمری و پرائمری اسکول میں تعلیمی سال 24-2023 اسکول کا پہلے دن ( یوم تاسیس ) کا انعقاد بڑے ہی تزک و احتشام سے کیا گیا ۔
گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے اپنی اسکول سے دور رہنے کے بعد نونہالان قوم بہت ہی خوش خوش اپنی مادر علمی میں واپس لوٹی ۔ اس موقع پر اسکول ھذا کی صدر معلمہ محترمہ حجن صوفیہ بانو صاحبہ کے ساتھ تمام معاون معلم و معلمات نے اسکول میں آئے ہوئے تمام ہی طلبہ وطالبات کا استقبال چاکلیٹ و غبارے دے کر کیا۔