کھام گاؤں:13/اگست (واثق نوید) آزادی کا امرت مہوتسو آخری مراحل میں داخل ہے ، اختتامی تقاریب کا سرکاری دفاتر ، اسکولوں میں انعقاد کیا جارہا ہے ۔ کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے کنجہرہ نامی قصبہ میں ضلع پریشد اردو اسکول میں ان تقاریب کا اہتمام بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا جارہا ہے جس میں تمام طلباء ، اساتذہ ، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداران و ارکین شامل ہورہے ہیں ،
13 اور 14' اگست کو امرت مہوتسو کے اختتامی تقاریب کے تحت گھر گھر ترنگا ، مہم منائی جارہی ہے ، اسی ضمن میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں بھی ترنگا لہرایا گیا ۔ صبح 7.30 بجے اسکول کے صدر مدرس شمیم بانو کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی راشٹریہ گیت کے بعد اسکول سے گرام پنچایت کے دفتر تک طلباء کی ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر گرام پنچایت میں گاؤں کے تمام اسکولوں کے طلباء ، اساتذہ ، موجود تھے ۔
سابق فوجی گجانن دشرت سردار کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ۔ ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کے معلم محمد احسان ، واثق نوید اور سابق فوجی گجانن دشرت سردار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی کے مجاہدین کو یاد کیا ، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طلباء کو حب الوطنی کا پیغام دیا ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں عبدالرحمان سر ، شہباز باجی ، حسنہ باجی ، سیمہ باجی ، شاہینہ باجی اور بدرالنسا باجی نے خوب محنت کی ۔ راشٹریہ گیت پر تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔