اور الحمدللہ کئی بار کامیابی سے ہمکنار ہوئی ھے ، اِس تنظیم نے اُردو شعبہ قائم کیا اور اُردو صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے بھی قدم بڑھایا اور مُلک کے مشہور معروف عالم دین بیباک صحافی مفتی محمد ھارون ندوی کو قومی صدر بنایا ،
گورنر کے ہاتھوں اعزاز اور حلف برداری کا آغاز کیا ، آج اسی تنظیم کی پہلی اُردو صحافیوں کی نيشنل کانفرینس ، مہارشٹر کے جلگاؤں شہر کے اقراء کالج کے موتی والا ہال میں مفتی محمد ھارون ندوی کی ھی صدارت میں 24 ستمبر ۲۰۲۳ کو منعقد ہونے جا رھی ھے ، جِس میں تنظیم کے قومی صدر سندیپ کالے ، مہاراشٹرا صدر انیل مہسکے ، جناب مجتبٰی فاروق صاحب ، پروفیسر عبد العزیز دلّی ، جلگاؤں کے کلیکٹر آیوش پرساد ، ایس پی راجکمار صاحب ، پالک منتری گلاب راؤ پٹیل ، گلاب راؤ دیوکر ، میئر جی شری مہاجن ، ڈاکٹر الهاس پاٹل ، ڈاکٹر چانڈک ، ڈاکٹر بھنگالے ، سریش اُجائن وال ، عبد الکریم سالار صاحب ، اور بھی کئی معززین علاقہ اور بیرون سے تشریف لائیں گے ،
اور مُلک بھر سے ہزاروں اُردو صحافی تشریف لائیں گے ، دو سینئیر صحافی سعید پٹیل اور عقیل بیاولی صاحب کو اُن کی صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔
ساتھ ہی ۲ برادران وطن ڈاکٹرز کو بھی ایوارڈ دیئے جائینگے ، آنے والے معزز مہمان اِس دور میں صحافت اور ہماری ذمےداری پر صحافیوں سے گفتگو فرمائینگے ۔
اور نفرتوں کے اِس ماحول میں اپنے قلم زبان اور رب کی دی ہوئی صلاحیتوں کا کیسے مُلک اور انسانیت کی فلاح کے لئے استعمال کریں اِس پر لائحہ عمل تیار کرینگے ۔
جو صحافی حضرات مزید تفصیل جاننا چاہتے ہیں وہ مفتی محمد ھارون ندوی ، قومی صدر وائس آف میڈیا سے 9923223361 پر رابطہ کریں ۔۔
مولانا رضوان فلاحی
میڈیا آرگنائزر جلگاؤں
8149101429



